انڈین آرمی کے کیمپ پر حملہ،2 فوجی اہلکار ہلاک، 5 زخمی، 2 حملہ آور مارے گئے، 4 فرار، سرچ آپریشن جاری

انڈین آرمی کے کیمپ پر حملہ،2 فوجی اہلکار ہلاک، 5 زخمی، 2 حملہ آور مارے گئے، ...
انڈین آرمی کے کیمپ پر حملہ،2 فوجی اہلکار ہلاک، 5 زخمی، 2 حملہ آور مارے گئے، 4 فرار، سرچ آپریشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر (نیوز ڈیسک) مقبوضہ جموں و کشمیر کے دارالحکومت سری نگر سے 50 کلومیٹر دور بھارتی دہشتگرد افواج کے کیمپ پر حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) سمیت بھارتی فوج کے 2 اہلکار ہلاک جبکہ 5  زخمی ہوگئے ہیں جبکہ جوابی کارروائی میں2 حملہ آوروں کو مار دیا گیا ہے اور 4 حملہ آور فرار ہوگئے ہیں جن کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب بھارتی آرمی چیف اور وزیر داخلہ کو حملے سے متعلق لمحہ بہ لمحہ آگاہ کیا جارہا ہے جبکہ بھارتی میڈیا نے مکمل تفصیلات سے آگاہ نہ ہونے کے باوجود حملے کا الزام پاکستان پر عائد کرنا شروع کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے بھارتی دہشتگرد افواج کے 46 راشٹریہ رائفلز کے کیمپ کو انڈین وقت کے مطابق اتوار کی رات ساڑھے 10 بجے نشانہ بنایا گیا۔ نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے بھارتی فوج کے کیمپ پر شدید فائرنگ کی گئی جبکہ ہینڈ گرنیڈ بھی پھینکے گئے، بھارتی فوج کی جانب سے بھی جوابی کارروائی کی گئی۔ واضح رہے کہ 46 راشٹریہ رائفلز کیمپ بارہ مولا کے پرانے قصبے میں واقع ہے جبکہ اس کیمپ میں بھارتی دہشتگرد افواج کے اعلیٰ افسران کے دفاتر ہیں۔

بھارتی میڈیا کی بوکھلاہٹ اور غیر ذمہ دارانہ صحافت کاروائتی معیار،فوجی کیمپ پر حملے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرا دیا

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آرمی کے کیمپ پر حملہ کرنے والوں کی تعداد 4 سے 6 کے قریب ہے اور انہوں نے کیمپ پر 2 اطراف سے حملہ کیا ۔ حملہ آوروں کے ایک گروپ نے کیمپ کے گیٹ پر حملہ کیا جبکہ دوسرے گروپ نے پیچھے کی جانب سے دیوار میںنقب لگانے کی کوشش کی  ۔ متضاد اطلاعات کے مطابق ایک حملہ آور 46 راشٹریہ رائفلز کیمپ میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ بھارتی دہشتگرد افواج کی مدد کیلئے دیگر سریع الحرکت دستے  پہنچ گئے۔  آرمی کیمپ پر ہونے والے اس تصادم کے نتیجے میں 2 بھارتی فوجی ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے ہیں جبکہ 2 حملہ آوروں کے مارے جانے اور دیگر 4 کے فرار ہونے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔ فرار ہونے والے حملہ آوروں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے جبکہ رات کی تاریکی کی وجہ سے بھارتی دہشتگرد افواج کو حملہ آوروں کی تلاش میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔دوسری جانب بھارتی آرمی چیف جنرل دلبیر سنگھ اور وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو حملے سے متعلق بریفنگ دی گئی ہے جبکہ انہیں حالات سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ بھی رکھا جارہا ہے۔

ہم بھوٹان نہیں ، حملہ ہو اور پاکستان کچھ نہ کرے یہ بھارت کی غلطی ہے: پرویز مشرف

علاوہ ازیں بھارتی ٹی وی ’’زی نیوز‘‘ نے کہا ہےکہ  ابھی تک حملے کی تفصیلات کا مکمل علم نہیں ہے کہ حملہ آور کتنے تھے ؟لیکن اس بات کا ہمیں مکمل یقین ہے کہ اس حملے کے پیچھے’’ اسلام آباد ‘‘ ہے ، لیکن پاکستانی حکومت کو سمجھنا ہو گا کہ اب بھارت پاکستان کی طرف سے کئے جانے والے اس طرح کے حملوں کو برداشت نہیں کرے گا ۔ این ڈی ٹی وی نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آور دریائے جہلم پار کرکے پاکستان سے آئے ہیں۔