پانی کی صورتحال اورآبی ذخائر سے متعلق واپڈا نے رپورٹ جاری کر دی

پانی کی صورتحال اورآبی ذخائر سے متعلق واپڈا نے رپورٹ جاری کر دی
پانی کی صورتحال اورآبی ذخائر سے متعلق واپڈا نے رپورٹ جاری کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)واپڈا نے ملک میں پانی کی صورتحال اورآبی ذخائر کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی۔
ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلامیں پانی کی آمد49ہزار900 کیوسک،اخراج 1لاکھ کیوسک ہے جبکہ تربیلامیں آج پانی کاذخیرہ32 لاکھ 87ہزارایکڑ فٹ ہے۔اسی طرح منگلامیں پانی کی آمد10ہزار600کیوسک،اخراج 40ہزارکیوسک ہے جبکہ منگلامیں آج پانی کاذخیرہ 24 لاکھ 99 ہزارایکڑ فٹ ہے۔ترجمان واپڈا کا مزید کہنا تھا کہ نوشہرہ پردریائے کابل میں پانی کی آمد7ہزار400کیوسک جبکہ اخراج7ہزار400کیوسک ہے،ہیڈمرالہ پردریائے چناب میں پانی کی آمد20 ہزار100کیوسک اوراخراج 6 ہزارکیوسک ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چشمہ میں پانی کی آمد1لاکھ12 ہزار400 کیوسک جبکہ اخراج1لاکھ13ہزارکیوسک ہے۔