نئی دہلی، عدالت نے آسیہ اندرابی اور ان کی 2 ساتھیوں کے ریمانڈ میں 30دن کی توسیع کردی

نئی دہلی، عدالت نے آسیہ اندرابی اور ان کی 2 ساتھیوں کے ریمانڈ میں 30دن کی توسیع ...
نئی دہلی، عدالت نے آسیہ اندرابی اور ان کی 2 ساتھیوں کے ریمانڈ میں 30دن کی توسیع کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (این این آئی)نئی دہلی میں بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی ایک خصوصی عدالت نے دختران ملت کی چیئرپرسن آسیہ اندرابی اور ان کی ساتھیوں ناہیدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی کے عدالتی ریمانڈ میں 30دن کی توسیع کردی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دختران ملت کی ترجمان رفعت فاطمہ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں این آئی اے کی عدالت کی طرف سے پارٹی رہنماؤں کے عدالتی ریمانڈ میں توسیع کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سماعت ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کی گئی اور اگلی سماعت یکم نومبر کو مقررکی گئی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ آسیہ اندرابی کئی عارضوں میں مبتلا ہیں اور ان کی نظربندی کو طول دینے سے ان کی زندگی کو سنگین خطرہ لاحق ہوگا۔دختران ملت کی ترجمان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیان کا خیرمقدم کیاہے۔ آسیہ اندرابی اور ان کی 2 ساتھیوں ناہیدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی کو این آئی اے نے جولائی میں ملک دشمن تقاریر کرنے کے الزام پر گرفتارکیا تھا اوروہ اسوقت دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظربند ہیں۔