سینئر سیاستدان منیر احمد خان تحریک تحفظ آئین پاکستان میں  متحرک ہوگئے

سینئر سیاستدان منیر احمد خان تحریک تحفظ آئین پاکستان میں  متحرک ہوگئے
 سینئر سیاستدان منیر احمد خان تحریک تحفظ آئین پاکستان میں  متحرک ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ماضی میں اپوزیشن تحریکوں کے معروف کرداراور سینئر سیاستدان منیر احمد خان تحریک تحفظ آئین پاکستان میں  متحرک ہوگئے۔ منیر احمد خان مشرف آمریت کے خلاف تشکیل دئیے گئے اپوزیشن الائنس اے آر ڈی کے سیکرٹری اطلاعات رہ چکے ہیں۔ منیر احمد خان نے اے آرڈی کے چیئرمین نوابزادہ نصر اللّہ خان کے ساتھ سعودی عرب اور برطانیہ کے دورے کرکے بینظیر بھٹو اور نوازشریف میں چارٹر آف ڈیموکریسی کی راہ ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ منیر احمد خان مشرف آمریت کے خلاف وکلا تحریک میں بھی پیش پیش رہے۔ اب ایک طویل عرصہ کے بعد منیر احمد خان ایک بار پھر سیاسی فرنٹ پر سرگرم نظر آئے ہیں اور وہ تحریک تحفظ آئین پاکستان میں جس کے چیئرمین محمود خان اچکزئی اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر  کے ساتھ بھرپور انداز سے متحرک ہوگئے ہیں۔

مزید :

قومی -