میلسی، شک کا فائدہ، عدالت کا مبینہ منشیات فروش خاتون کو بری کرنیکا حکم
میلسی (نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج میلسی خورشید احمد انجم نے مبینہ منشیات فروش خاتون کو نان پروفیشنل طریقے سے گرفتاری اور "چین آف کسٹڈی "میں پولیس غفلت پر جرم ثابت نہ ہونے پر شک کا فائدہ دیتے ہو(بقیہ نمبر50صفحہ6پر)
ئے بری کرنے کا حکم سنایا۔استغاثے کے مطابق پولیس تھانہ کرم پور نے امین پور بستی سے 37 سالہ شمیم مائی بیوہ شوکت حسین کو مخبری پراس کے قبضے سے 1یک کلو 400 گرام چرس برامد ہونے پر گرفتار کر کے نائن ون تھری سی /سی این ایس اے 1997 ترمیمی آرڈینینس کا مقدمہ درج کر کے چالان عدالت میں پیش کیا فاضل عدالت نے حکم میں قرار دیاکہ ریکوری میمو میں پہلے مختلف اہلکاران کا نام تھا جنہیں ربر سے مٹا کر نام بدلے گئے اور پھر اس میں لیڈی کنسٹیبل کا نام بھی شامل کر دیا گیا جبکہ پی ایف ایس اے لیبارٹری تک نمونہ اجزا چرس پہنچانے میں 6 دن کی تاخیر ہے۔ایڈیشنل سیشن جج میلسی خورشید احمد انجم کے روبرو استغاثہ ٹھوس شواہد و دلائل سے جرم ثابت نہ کر سکا جبکہ وکیل صفائی نے دلائل سے اپنا موقف ثابت کیا کہ پولیس کی مبینہ بدنیتی شامل ہے ایڈیشنل سیشن جج میلسی خورشید احمد انجم نے جرم ثابت نہ ہونے۔پر شمیم مائی ملزمہ کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر نے کا حکم سنایا