اسلام آباد میں پلاٹ خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے سنہری موقع، جلدی کریں

اسلام آباد میں پلاٹ خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے سنہری موقع، جلدی کریں
اسلام آباد میں پلاٹ خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے سنہری موقع، جلدی کریں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں سی ڈی اے کے تحت پلاٹوں کی اوپن نیلامی کا آغاز ہوگیا۔ نیلامی گندھاراسٹیزن کلب، ایف نائن پارک میں ہوگی اور پلاٹس کی اوپن آکشن 3 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق نیلامی میں مختلف کٹیگریز کے کمرشل پلاٹس سرمایہ کاری کے لئے پیش کئے جارہے ہیں۔ نیلامی میں بلیو ایریا سمیت مختلف مراکزکے پلاٹس نیلام کئے جائیں گے۔

نیلامی میں موٹلز، اپارٹمنٹس سمیت کلاس تھری شاپنگ سینٹرکے پلاٹس نیلام کئے جائیں گے۔ نیلامی کے عمل کی نگرانی ممبرفنانس کی سربراہی میں تشکیل دی گئی کمیٹی کررہی ہے۔