بلوچستان : قیدی وین پر فائرنگ سے ایک قیدی جاں بحق، 3 پولیس اہلکار زخمی
نصیر آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بلوچستان میں ڈسٹرکٹ جیل کے باہر قیدی وین پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک قیدی جاں بحق جبکہ 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری ڈسٹرکٹ جیل پہنچ گئی ، جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور مارا گیا جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ قیدیوں کو وین میں عدالت پیش کرنے کیلئے لایا جا رہا تھا، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔