پیپلزپارٹی کس کی ہدایت پر اور کیوں غیر معمولی طور پر سرگرم ہے ؟ جانیے
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)پیپلزپارٹی کس کی ہدایت پر اور کیوں غیر معمولی طور پر سرگرم ہے ؟ اس حوالے سے موصولہ تازہ ترین تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے موجودہ صورتحال میں پارلیمانی اور آئینی اداروں کی غیرمعمولی فعالیت کے پیش نظر اپنی سیاسی سرگرمیوں کو تیز کردیا ہے۔
"جنگ " کے مطابق پیپلز پارٹی کی ان سرگرمیوں اور ملاقاتوں کا مقصد چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پروفاقی آئینی عدالت کے قیام کیلئے 26ویں آئینی ترامیم پر مشاورت کرنا ہے اورسیاسی جماعتوں کو آئینی عدالت کے قیام کے معاملے پرآن بورڈ لینا شامل ہیں ۔
گذشتہ روز دارالحکومت اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کی مسلم لیگ (ق) اور اے این پی سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئی ہیں، شیری رحمان نے چوہدری سالک حسین اور اے این پی رہنما سینیٹر ہدایت اللہ سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ملاقاتوں میں سید نیئرحسین بخاری اور سینیٹر شہادت اعوان بھی موجود تھے۔