سیاست کرنا ہر جماعت کا حق ،دہشتگردی کی اجازت نہیں دینگے،مریم نواز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا زکا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نوازکا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ جس شخص کا وژن ہے وہ مجھے عوام کی خدمت کا کہتے ہیں، عوام کے خوابوں کو پورا کرنا میں نے نواز شریف سے سیکھا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ شرپسند ابھی بھی انتشار اور گھیراؤ جلاؤ میں مصروف ہیں۔ ایک صوبے کو دوسرے کے مقابلے میں لا رہے ہیں۔ کبھی جیل سے مفت ادویات گھروں کیلئے قرضوں کی بات نہیں آئی۔ سیاست کرنا ہر جماعت کا حق ہے لیکن دہشتگردی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
مریم نواز نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ 700 ارب کا ہے، اسکیم کےتحت 5 لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں، آج لوگوں کوقرض کی قسط دی جائےگی، اگلے 5 سال میں 5 لاکھ گھروں کیلئے قرض دیں گے، زمین کے کاغذات دکھا کر قرضہ لیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کا نوازشریف کی حکومت پر اعتماد ہےہم کام کررہےہیں مگر وہ ذمہ داریوں پر توجہ کے بجائے گالیاں دے رہے ہیں، صوبے پر توجہ کی بجائے جلاؤ گھیراؤ اور مرجاؤ، مار دو کی بات کر رہے ہیں۔