جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس مشیرعالم کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش کردی

جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس مشیرعالم کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش کردی
جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس مشیرعالم کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مشیرعالم کو سپریم کورٹ کا جج اورجسٹس مقبول باقر کو سندھ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی سفارش کردی ہے۔ کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی صدارت منعقد ہوا جس میں عدالتی نظام سے متعلق اہم امور پر غور کیا گیا۔ کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کے چھ ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔جوڈیشل کمیشن نے اپنی سفارشات پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دی ہیں جو منظوری کے بعد سمری وزیر اعظم کو بھیجے گی۔ وزیر اعظم اس سمری کی رسمی منظوری کے بعد صدر مملکت کو بھیج دیں گے جو اس کی توثیق کریں گے۔