سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کی تجویز ،ماڈل قبرستانوں کیلئے شہر خاموشاں اتھارٹی قائم کرنیکی منظوری

سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کی تجویز ،ماڈل قبرستانوں کیلئے شہر خاموشاں اتھارٹی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قائم سٹیئرنگ کمیٹی نے سپشل مانیٹرنگ یونٹ کی تجویز پر شہرخاموشاں اتھارٹی کے قیام کی منظو ری دے دی ہے ۔ یہ منظوری اجلاس کے دوران دی گئی جس میں سینئر ممبر ایس ایم یو سلمان صوفی ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ، سیکرٹری اوقاف اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی سینئر ممبر ایس ایم یو سلمان صوفی نے اس حوالے سے بتایا کہ خواجہ احمد احسان کی زیر صدارت اس سٹیئرنگ کمیٹی کی ہدایت پر شہرخاموشاں اتھارٹی پنجاب بھر میں لوکل گورنمنٹ کے نمائندوں کی تجویز پر ماڈل قبرستان بنائے گی ۔ اور ایس ایم یو کے پراجیکٹ کے تحت تدفین کی تمام سہولیات ایک فون کال پر مہیا کی جائیں گی ۔ انہوں نے بتایا کہ اتھارٹی کا اپنا آرکیٹکچر اور فنانس ڈیپارٹمنٹ ہوگا اور یہ شہر خاموشاں قبرستان کی زمین ،تعمیر اور انتظامی امور کے معاملات کی نگرانی کرے گی ۔ سلمان صوفی نے بتایا کہ اس اتھارٹی میں ضلع کی سطح پر منتخب نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے گا ۔ منصوبہ تدفین سے متعلق بے پناہ مسائل کے حل کے لئے بنایا گیا ہے ۔