100 روزہ پلان کو مانیٹر کیا جائے گا،نئے بلدیا تی نظام میں سب کو یکساں حقوق ملیں گے :عبدالعلیم خان

100 روزہ پلان کو مانیٹر کیا جائے گا،نئے بلدیا تی نظام میں سب کو یکساں حقوق ملیں ...
100 روزہ پلان کو مانیٹر کیا جائے گا،نئے بلدیا تی نظام میں سب کو یکساں حقوق ملیں گے :عبدالعلیم خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صوبائی وزیربلدیا ت عبدالعلیم خان نے کہا کہ پنجاب میں بہترین بلدیاتی نظام لائیں گے،نئے بلدیاتی نظام میں سب کویکساں حقوق ملیں گے۔
نجی ٹی وی چینل”دنیا نیوز“ کے مطابق سینئر صوبائی وزیربلدیا ت عبدالعلیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے 100روزہ پلان کی ہفتہ وارمانیٹرنگ کی جائےگی، جس کے لئے وزیراعلیٰ ہاؤس میںسپیشل یونٹ100 روزہ پلان کی نگرانی کرے گا، پنجاب میں تمام ارکان صوبائی اسمبلی کی کارکردگی رپورٹ وزیراعظم کوپیش کی جائے گی،تمام محکموں کی کارکردگی مانیٹرکی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایک ایک پیسہ عوام کی امانت ہے ، کارکردگی کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے،شفافیت اورکفایت شعاری کے اصولوں پرعمل پیرا ہونا ہوگا،کسی رکن اسمبلی کوترقیاتی فنڈزنہیں ملیں گے۔
یاد رہے گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمام ارکان اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں اگر کسی نے کوئی بھی غفلت برتی تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔