عوام سے 12ارب وصولی کیلئے بجلی 84پیسے فی یونٹ مہنگی، جان بوجھ کر مہنگی بجلی بنائی گئی، نیپرا کا اعتراف 

عوام سے 12ارب وصولی کیلئے بجلی 84پیسے فی یونٹ مہنگی، جان بوجھ کر مہنگی بجلی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 84 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی،اضافہ جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیا،اضافے سے صارفین پر12 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا،فیصلے کا اطلاق لائف لائن زرعی صارفین اور کے الیکڑک کے صارفین پر نہیں ہوگا،صارفین کو اضافی رقم آئندہ ماہ کے بجلی بلوں میں ادا کرناہوگی۔ نیپرا حکام کے مطابق جولائی میں فرنس آئل اور ہائی سپیڈ ڈیزل سے مہنگی بجلی پیدا کی گئی۔ نیپراحکام کے مطابق جولائی میں جان بوجھ کر سستی بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹ نہیں چلائے گئے جبکہ بہترین صلاحیت والے پلانٹس چلا کر 43فیصد فرنس آئل کی بچت کی جاسکتی تھی۔ این پی سی سی حکام کے مطابق فرنس آئل کے 43فیصد زیادہ استعمال کی بات غلط ہے،19ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی کی پیداوار کے وقت فرنس آئل والے پلانٹ میرٹ آرڈر پر آجاتے ہیں۔  ہمارے سسٹم میں 19 فیصد حصہ فرنس آئل کا ہے۔ جولائی میں بہترین منصوبہ بندی کی وجہ سے لوڈمنیجمنٹ نہیں کرنا پڑی۔ اگر فرنس آئل یا ڈیزل والے پلانٹس نہ چلاتے تو 8سے 10گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کرنا پڑتی۔ نیپرا حکام کے مطابق ہم نے جو تجزیہ کیاہے وہ اداروں کے ڈیٹا کی بنیاد پر ہی کیاہے،2500میگاواٹ کے پلانٹس خراب پڑے ہیں جنہیں چلایا نہیں جارہا۔
بجلی مہنگی 

مزید :

صفحہ اول -