انضمام کے بیٹے کرکٹر ابتسام الحق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

انضمام کے بیٹے کرکٹر ابتسام الحق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم انضمام الحق کے بیٹے کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے انضمام الحق کا کہنا  ہے بیٹے کرکٹر ابتسام الحق کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ساتھ میں انضمام الحق  نے یہ بھی بتایا کہ بیٹے کے علاوہ تمام اہلِ خانہ تندرست ہیں اور احتیاط کر رہے ہیں۔
 انضمام نے کہا کہ میری عوام سے بھی درخواست ہے کہ وہ اس حوالے سے احتیاط کریں کیونکہ ایک مرتبہ دوبارہ وباء تیزی سے پھیل رہی ہے جس سے بچنے کے لئے حفاظتی اقدامات بہت ضروری ہوگئے ہیں۔