شاہین اور حارث کی عمدہ باؤلنگ پر شعیب اختر بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

شاہین اور حارث کی عمدہ باؤلنگ پر شعیب اختر بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے
شاہین اور حارث کی عمدہ باؤلنگ پر شعیب اختر بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے
سورس: x.com/shoaib100mph

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)کینڈی میں ہونے والے پاکستان اور بھارت کے میچ میں فاسٹ بولرز کی عمدہ بولنگ کی شعیب اختر نے تعریف کردی۔پالی کیلے اسٹیڈیم میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم ابتداء میں ہی اسے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب شاہین شاہ آفریدی نے 2 بھارتی بلے بازوں کو بولڈ کر کے پویلین کی جانب روانہ کیا۔ایشیا کپ میں گروپ اے کے ہائی وولٹیج مقابلے میں پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کو 11 رنز پر بولڈ کیا۔

اننگز کے چھٹے اوور میں پاکستانی فاسٹ بولر  شاہین آفریدی نے ویرات کوہلی کو 4 رنز پر بولڈ کرنے کے بعد بھارت کی دوسری وکٹ بھی حاصل کرلی۔ حارث رؤف نے حریف ٹیم کی تیسری وکٹ شریاس ایئر کو 14 رنز پر کیچ آؤٹ کرواکر حاصل کی اس وقت بھارتی ٹیم نے 48 رنز اسکور کیے تھے۔