ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا تجاوزات مافیا کیخلاف آپریشن، راستے کلیئر
ملتان(نیوز ر پورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان کی ہدایت پر ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری۔ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم چھٹی کے دن بھی تجاوزات کے خلاف سرگرم۔ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے تجاوزات کے خلاف تجاوزات کاروائی کرتے ہوئے ایم اے جناح روڈ چوک کمہاراں (بقیہ نمبر11صفحہ7پر)
والا پیرا غائب روڈ،سبزی منڈی، لاری اڈا،بی سی جی چوک، ممتاز اباد،22 نمبر چونگی،اور ڈبل پھاٹک پرانا شجاع آباد روڈ کے اطراف تجاوزات ختم کرا کے روڈ کلیئر کرا دیا۔