ماہ ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 4 ستمبر کو ہوگا

ماہ ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 4 ستمبر کو ہوگا
ماہ ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 4 ستمبر کو ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ماہ ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 4 ستمبر کو ہوگا۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت ماہ ربیع الاول 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس 4 ستمبر (بروز بدھ) کو اسلام آباد میں ہوگا، اجلاس میں علماء کرام ، وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے نمائندے شریک ہوں گے۔اس حوالے سے زونل رویت ہلال کمیٹیز کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے۔