دبئی میں اڑنے والی ٹیکسیوں کے سٹیشن کی تعمیر شروع

دبئی میں اڑنے والی ٹیکسیوں کے سٹیشن کی تعمیر شروع
دبئی میں اڑنے والی ٹیکسیوں کے سٹیشن کی تعمیر شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب اڑنے والی ٹیکسیوں کیلئےپہلے سٹیشن کی تعمیر شروع کر دی گئی۔

24 نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کےنائب وزیر اعظم  شیخ حمدان بن محمد بن راشد نے بتایا ہےکہ ٹیکسیوں کے لیے یہ سٹیشن 3100 مربع کلومیٹر پر محیط ہوگا جس میں 42000 ٹیکسیاں لینڈ کر سکیں گی جبکہ 1 لاکھ 70 ہزار مسافروں کے سالانہ ٹیکسیوں پر سوار ہونے اور اترنے کی گنجائش ہوگی۔ ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد نے سوشل میڈیا 'ایکس' پر لکھا 'ٹیکسی سٹیشن کا پہلا مرحلہ ڈاؤن ٹاؤن میں 2026 سے فضائی ٹیکسیوں کے لیے اپنی خدمات فراہم کر سکے گا,ان کے مطابق یہ سٹیشن مستقبل میں تیز ترین مواصلاتی سہولتوں کو پورے تحفظ اور پائیداری کے ساتھ تشکیل دے گا اور سفر منٹوں میں طے ہونے لگے گا۔ نئے مواصلاتی نظام یعنی اڑنی والی ٹیکسیوں کی شروعات سے توقع کی جا رہی ہے کہ سفر کا دورانیہ محض منٹوں تک محدود ہوجائے گا اور مصروف ترین علاقوں میں کم سے کم اخراجات کے ساتھ سفر صرف 10 منٹ تک طے ہوجائے گا۔

  ایک ٹیکسی میں پائلٹ کے ساتھ 4 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی جبکہ اس کی رفتار 320 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ دبئی کے بین الاقوامی ایئرپورٹ سے جمیرہ تک صرف 10 منٹ میں پہنچا جا سکے گا۔ جو اس سے پہلے بذریعہ کار 45 منٹ میں ممکن ہوتا ہے۔