2017سے پہلے ایکسپائر شناختی کارڈکی تجدید نہ کروانے والوں کی سمز کی بندش شروع

2017سے پہلے ایکسپائر شناختی کارڈکی تجدید نہ کروانے والوں کی سمز کی بندش شروع
2017سے پہلے ایکسپائر شناختی کارڈکی تجدید نہ کروانے والوں کی سمز کی بندش شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)2017سے پہلے ایکسپائر شناختی کارڈکی تجدید نہ کروانے والوں کی سمز کی بندش شروع ہو گئی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے سمز کا غیرقانونی استعمال روکنے کیلئے آپریشن شروع کردیا،پی ٹی اے نے غیرقانونی سمز کی بندش کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جس کے شناختی کارڈ کی مدت 2017سے پہلے مکمل ہو چکی اور تجدید نہیں کروائی ، ان کی سمز کی بندش شروع ہو گئی ہے،شہری سمز کی بندش سے بچنے کیلئے شناختی  کارڈ کی تجدید کروائیں،پی ٹی اے نے کہاکہ پہلے مرحلے میں جعلی سمز اور کینسل ہونے والے شناختی کارڈز پر سمز بند کی گئیں،16اگست سے لے کر ابتک 69ہزار سے زائد غیرقانونی سمزبند کی گئیں،نادرا سے حاصل ڈیٹا کی بنیاد پر غیرقانونی سمز کو بند کیاجارہا  ہے۔

پی ٹی اے نے کہا ہے کہ تیسرے مرحلے میں فوت شدہ افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز کو بند کیا جائے گا، جعلی سمز مختلف غیرقانونی سرگرمیوں میں استعمال کی جارہی ہیں،غیرقانونی سمز دہشتگردی، مالیاتی فراڈ اور دیگر سرگرمیوں میں استعمال کی جاتی ہیں۔