چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کاقذافی سٹیڈیم کا دورہ،اپ گریڈیشن کاکام جلد مکمل کرنے کی ہدایت
لاہور (جازب صدیقی)قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے تحت بیسمنٹ میں واٹر ٹینک کی تعمیر اور سٹیل فکسنگ کا کام شروع ہو گیا ہے۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کیا۔
محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور بیسمنٹ کے جاری کاموں کا معائنہ کیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کےحوالےسے ایف ڈبلیو او اور نیسپاک کو ہدایات دیں۔ کہا سٹیل فکسنگ کا کام جلد مکمل کیا جائے اور تعمیراتی کاموں کو ٹائم لائن کےاندرمکمل کیا جائے۔
بعد ازاں چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت ایف ڈبلیو او کے کیمپ آفس میں اجلاس ہوا۔ جس میں اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے تعمیراتی کاموں کے بارے بریفنگ دی گئی۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیسپاک کو ڈرائنگز جلد مکمل کرکے ایف ڈبلیو او کو دینے کی ہدایت کی ۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ سٹیڈیم کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کو چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل کرنا ہے۔
محسن نقوی نے زیر تعمیر انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک پراجیکٹ کا بھی معائنہ کیا۔ایف ڈبلیو او کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیش رفت کے بارے آگاہ کیا۔
پی سی بی کے ڈائریکٹر انفراسٹرکچر،سینئر جنرل مینجر انفراسٹرکچر ،نیسپاک اور ایف ڈبلیو او کے متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔