بھارتی عدالت نے راکھی ساونت کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا

بھارتی عدالت نے راکھی ساونت کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا
بھارتی عدالت نے راکھی ساونت کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ہندووں کی مشہور مقدس کتاب رامائنا لکھنے والے بابا والمکی کے بارے میں قابل اعتراض بات کرنے پر بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کو گرفتار کر نے کے لیے عدالت نے وارنٹ جاری کردئیے ۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے نجی چینل کے پروگرام میں راکھی ساونت نے گزشتہ سال بابا والمکی کے خلا ف بیان دے کر لاکھوں ہندو مداحوںکی دل آزاری کی جس پر ان کے خلاف درخواست دی گئی اور 9مارچ کو وارنٹ گرفتاری جاری کیا گیا ۔لدھیانہ پولیس کی دو ممبران پر مشتمل ٹیم راکھی ساونت کو گرفتار کرنے کے لیے ممبئی روانہ ہو گئی ہے ۔واضح رہے کہ راکھی ساونت 9مارچ کو عدالت کی جانب سے طلب کیے جانے کے باوجود وہاں نہیں گئیں جس پر عدالت نے اداکارہ کے وارنٹ گرفتار ی جاری کردئیے ۔

مزید :

تفریح -