آسٹریلوی وزیراعظم کا بچوں کی دیکھ بھال کیلئے 973 ملین ڈالر پیکج کا اعلان
سڈنی (اے پی پی) آسٹریلیا کے وزیراعظم سکاٹ موریسن نے ملک میں بچوں کے دیکھ بھال کے مراکز کے لیے 973 ملین ڈالر کے پیکج کا اعلان کر دیا۔ اس اعلان کے تحت ٹیکس دہندگان کی سبسڈی سے 1.6 بلین ڈالر( 973 ملین) بچوں کی دیکھ بھال کے مراکز کو دئیے جائیں گئے جہاں بچوں کی مفت دیکھ بھال ہو گی۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق آسٹریلیائی وزیر اعظم موریسن کا کہنا ہے کہ ہم بچوں کی دیکھ بھال کے مراکز کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے اور اس پیکیج سے ملک کے 13,000 مراکز اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ وہ کھلے رہیں۔
تاکہ والدین کو اپنے روز مرہ کے کام انجام دینے میں مشکلات درپیش نہ ہوں۔