عمران خان کے قریبی ساتھی اور معروف شوبز شخصیت بھی کورونا وائرس میں مبتلا

عمران خان کے قریبی ساتھی اور معروف شوبز شخصیت بھی کورونا وائرس میں مبتلا
عمران خان کے قریبی ساتھی اور معروف شوبز شخصیت بھی کورونا وائرس میں مبتلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھر میں لاکھوں لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں ، امریکہ کورونا وائرس کا سب سے بڑا نشانہ ہے اور اس کا شہر نیویارک کورونا کا نیا مرکز قرار پاچکا ہے ۔ اسی شہر میں مقیم پاکستانی گلوکار و موسیقار سلمان احمد بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

اپنے ایک ٹویٹ میں سلمان احمد نے کہا " دوستو پہلے میں آپ کو بری خبر بتاتا ہوں، میرے ڈاکٹر ابیلی کے مطابق میں ممکنہ طور پر کورونا وائرس کا شکار ہوچکا ہوں، بہت جلد میں اپنا ٹیسٹ کراؤں گا۔ اچھی خبر یہ ہے کہ مجھے زکام جیسی شکایات ہیں، میں خود کو نیویارک میں آئسولیٹ کر رہا ہوں،  باقاعدگی سے ہاتھ دھوتا ہوں، بھاپ لے رہا ہوں، گرم مشروبات کا استعمال بھی جاری ہے، میرے لیے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ۔"

قبل ازیں سلمان احمد نے بتایا تھا کہ ان کے بھتیجے سرجن ڈاکٹر عثمان  کو گزشتہ ہفتے ہسپتال میں کورونا ہوا تھا۔ ڈاکٹر عثمان امریکی شہر فلاڈیلفیا کے آئن سٹائن ہسپتال میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔