محمد عرفان بھی کورونا وائرس کیخلاف آگاہی مہم میں شریک، بورے والا میں کیا کرتے رہے؟
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عرفان بھی کورونا وائرس سے بچاﺅ سے متعلق احتیاطی تدابیر کیلئے آگاہی مہم میں شریک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر محمد عرفان نے بورے والا میں ٹریفک پولیس کے ہمراہ شہریوں میں پمفلٹ تقسیم کئے، موٹر سائیکل سوار افراد کے ہاتھوں کو سینی ٹائز سے صاف کروایا اور ماسک بھی پہنائے۔محمد عرفان کا کہنا تھا کہ ہمیں بلا ضرورت گھروں سے نہیں نکلنا چاہیے کیونکہ احتیاطی تدابیر پرعمل کرکے ہم اس موذی وباءسے بچ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں اور ہزاروں اموات ہو چکی ہیں جبکہ دنیا کے کئی ممالک میں لاک ڈاﺅن کی صورتحال ہے جس کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں۔