وعدوں کا مان،مریم نواز کی پہچان

  وعدوں کا مان،مریم نواز کی پہچان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

(تحریر: طلحہ محمود ملک)

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازبشریف نے26 فروری 2024کو پنجاب کی 19 ویں جبکہ پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ کا منصب سنبھالتے ہی اپنی پہلی تقریر میں مستحق افراد تک بلا تفریق امداد فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا، جس کی عملی شکل انکے اعلان کردہ منصوبوں پر عملدرآمد سے واضح نظر آرہی ہے،رواں سال رمضان المبارک سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے غریب اور مستحق افراد کیلئے روایتی ریلیف کی بجائے براہ راست 10ہزار روپے بذریعہ پے آرڈرز ریلیف فراہم کرنے کا اعلان کیا،عمومی طور پر حکومتیں رمضان ریلیف کے نام پر بازاروں کے قیام، ٹینٹس، جنریٹرز سمیت محض انتظامی امور میں ہی  بھاری رقم خرچ کر دیتی ہیں، جس سے لاگت کا ایک بڑا حصہ انتظام و انصرام کی نذر ہو جاتا تھا، تاریخ میں پہلی بار براہ راست مستحق افراد کو ریلیف کی فراہمی کیلئے 30ارب کی رقم مختص کرنے کا اعلان کیا، اس سال 30 لاکھ خاندانوں کو رمضان نگہبان پیکج کی مد میں 30 ارب روپے کی رقم تقسیم کی جارہی ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے بذریعہ پے آرڈرز عوام کی دہلیز تک پہنچائے گئے، جس کی تکمیل کیلئے تمام ضلعی انتظامیہ، پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ، بینک آف پنجاب اور پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی مشترکہ حکمت عملی سے اسکی تقسیم کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ تادم تحریر سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ محمد اجمل بھٹی کے مطابق 29 لاکھ 68 ہزار پے آرڈرز عوام الناس تک پہنچانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیے جا چکے ہیں، 28 لاکھ کے قریب پے آرڈرز لوگوں نے موصول کر لیے ہیں، 1 لاکھ سے زائد پے آرڈرز چند مختلف وجوہات کی بناء  پر موصول نہیں ہوسکے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر وفات پانیوالے خاندان کے سربراہ کی تصدیق کے بعد پے آرڈر واپس لے کر فوت شدگان کے ورثاء کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دوسری جانب میڈیا کے توسط سے مختلف شہروں میں ایجنٹس کی کٹوتی بارے اطلاعات پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے بھر پور کریک ڈاؤن کا حکم دیا،جس کے تحت اب تک صوبہ بھر سے 239افراد کیخلاف مقدمات درج کروائے جاچکے ہیں جبکہ 65دوکانوں کو سربمہر کیا گیا ہے۔معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ اس مشن کی برقت تکمیل کیلئے میدان عمل میں نمایاں نظر آرہی ہیں،رمضان نگہبان پیکج کی تقسیم ہو یا پھر سہولت سٹالز پر اشیائے خورونوش کی فراہمی، وہ 20سے زائد اضلاع کے دورے کر چکی ہیں، معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ ایک طرف ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر مستحق افراد کے گھروں میں پے آرڈرز تقسیم کر ہی ہیں تو دوسری جانب سہولت سٹالز سے عوام کا فیڈ بیک بھی حاصل کر رہی ہیں،رواں ہفتے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر کے ماڈل بازاروں اور ریلیف سٹالز پر اشیائے خورونوش کے نرخوں میں ریلیف کی فراہمی جاری ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب کے تمام اضلاع میں خود انتظامات کی چیکنگ کیلئے دورے کر رہی ہوں،ماڈل و ریلیف بازاروں میں اشیاء  کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جبکہ عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ابتدائی دو عشروں میں 84 لاکھ 30 ہزارسے زائد افراد نے مختلف اضلاع کے سٹالز سے خریداری کی،20 رمضان تک تمام اضلاع میں عوام نے رعایتی نرخوں پر 42 لاکھ 88 ہزار کلوگرام سے زائد پھل اور سبزیاں،3 لاکھ 79ہزار کلو سے زائد چکن، 2 لاکھ 27 ہزار کلو کھجور،4 لاکھ 31 ہزار کلو سے زائد دال چنا اور بیسن کی خریداری کی ہے،یکم رمضان سے اب تک 1 لاکھ 24 ہزار سے زائد آٹا تھیلے ریلیف سٹالز سے عوام نے خریدے ہیں جہاں 80 روپے تک فی 10 کلو تھیلا ریلیف فراہم کیا جارہا ہے۔

لاکھوں کی تعداد میں روزانہ خریداروں کا ماڈل و ریلیف بازاروں میں آنا نہ صرف خوش آئند ہے بلکہ حکومتی ریلیف پر اعتماد کا عکاس ہے، ناقدین کا خیال ہے کہ روائتی ماڈل پر رمضان بازاروں کا قیام ریلیف فراہم کرنے کا بہتر ذریعہ تھے مگر حقیقت اس کے مترادف ہے، معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ پنجاب سلمیٰ بٹ کا کہنا ہے کہ آلو،پیاز، ٹماٹر،لیموں اور دالوں کی قیمت گزشتہ سالون کی نسبت قدرے کم ہیں،عام مارکیٹ مین ان اشیاء_  کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ساتھ ماڈل و ریلیف بازاروں میں 5 سے 25روپے تک مزید کمی کے ساتھ عوام کو اشیاء_  کی فراہمی جاری ہے۔دوسری جانب پہلے سے قائم شدہ بازاروں میں ریلیف سے اربوں روپے کے حکومتی اخراجات کی نہ صرف بچت ہوئی ہے بلکہ ان بازاروں میں موجود اشیاء_  کے معیار،طلب اور رسد پر کڑی نظر بھی رکھی جارہی ہے۔ 

مزید :

رائے -اداریہ -