ٹرالی اور موٹرسائیکل رکشہ میں تصادم ،ایک شخص جاں بحق ہو گیا

ٹرالی اور موٹرسائیکل رکشہ میں تصادم ،ایک شخص جاں بحق ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم سیل) نشتر کالونی کے علاقہ میں ٹرالی اور موٹرسائیکل رکشہ کے مابین تصادم میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا، پولیس نے متوفی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کروا کے ٹرالی کے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق وہاڑی کا رہائشی منور حسین گزشتہ روز اپنے موٹر سائیکل رکشہ پر جا رہا تھا کہ تیز رفتار ٹرالی کی زد میںآ گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیاجبکہ ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر متوفی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کرواکے اس کے لواحقین کو وہاڑی میں اطلاع دے دی ہے جبکہ ٹرالی کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -