عظمیٰ بخاری جعلی ویڈیو کیس : پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید سمیت 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج

عظمیٰ بخاری جعلی ویڈیو کیس : پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید سمیت 6 افراد کیخلاف ...
عظمیٰ بخاری جعلی ویڈیو کیس : پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید سمیت 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے تحریک انصاف کی کارکن فلک جاوید سمیت چھ ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی ایک مبینہ نازیبا ویڈیو انٹرنیٹ پر جاری ہوئی جس کیلئے عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کی فلک جاوید پر الزام عائد کیا ہے۔ فلک جاوید صنم جاوید کی بہن ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے اس معاملے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا جہاں سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے سوشل میڈیا پر نازیبا مہم کے خلاف عظمیٰ بخاری کو ایف آئی اے سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔ جس کے بعد فلک جاوید کو ایف آئی اے طلبی کا نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔تاہم اب ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے تحریک انصاف کی کارکن فلک جاوید سمیت چھ ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید :

سیاست -قومی -