قطب جنوبی میں آسٹریلوی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ ‘3افراد زخمی

قطب جنوبی میں آسٹریلوی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ ‘3افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سڈنی (اے پی پی) قطب جنوبی میں آسٹریلوی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کے دوران پائلٹ سمیت 3افراد زخمی ہوگئے۔ آسٹریلوی حکام کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر برف کے طوفان میں پھنس جانے والے کچھ افراد کو واپس لانے کےلئے بھیجا گیا تھا۔ حادثہ کے وقت ایک اور ہیلی کاپٹر اس کے ہمراہ محو پرواز تھا جس کے عملہ نے فوری طور پر لینڈنگ کرکے زخمی ہونے والوں کو طبی امداد فراہم کی۔ زخمیوں کو مزید طبی امداد اور انہیں واپس لانے کےلئے ایک اور امدادی مشن قطب جنوبی میں قائم آسٹریلوی تحقیقی مشن ڈیوس سے 750 ناٹیکل میل دور ایم سی آئس شیلف کی طرف روانہ کردیا گیا ہے۔ آسٹریلوی حکام کے مطابق جائے حادثہ پر موجود زخمیوں کو ضروری طبی امداد دی جارہی ہے اور وہاں موجود افراد ڈیوس سٹیشن کے عملہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
 

مزید :

عالمی منظر -