پنجاب، 24گھنٹوں کے دوران 542ٹریفک حادثات، 7افراد جاں بحق

پنجاب، 24گھنٹوں کے دوران 542ٹریفک حادثات، 7افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل)پنجاب بھر میں مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کل542ٹریفک حادثات ہوئے جن میں 7افراد جاں بحق اور441شدید زخمی ہو ئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں مےں پہنچایا گیاجبکہ231افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں251ڈرائیورز ،16کم عمرڈرائیور، 345مسافراور83پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ123ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت127متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد48حادثات میں59متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ ملتان 30حادثات میں50متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل679متاثر ہونے والوں میں سے535مرد اور144خواتین شامل ہیں۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر406موٹر سائیکلز69آٹو رکشے،69موٹر کاریں،32مسافر بس،24ٹرک، اور57دوسری اقسام کی آٹو گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -