وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قبل ازوقت انتخابات کا امکان مسترد کردیا

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قبل ازوقت انتخابات کا امکان مسترد کردیا
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قبل ازوقت انتخابات کا امکان مسترد کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قبل ازوقت انتخابات کا امکان مسترد کردیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ قبل از وقت انتخابات اپوزیشن لیڈر کی خواہش ہو سکتی ہے ،انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے،ان کاکہناتھا کہ آئین میں اسمبلیوں کی مدت 5 سال ہے، قبل از وقت انتخابات کے حالات نہیں، سب ٹھیک چل رہا ہے،وفاقی وزیر قانون نے کہاکہ اللہ خیرکرے، اسمبلیاں 5 سالہ مدت پوری کریں گی،مسلم لیگ(ن)پر نفرت پھیلانے کے الزام کا جواب عمر ایوب سے لیں۔