امن و امان کی خراب صورتحال بیڈگورننس کی نشاندہی ہے،کامران سیف

امن و امان کی خراب صورتحال بیڈگورننس کی نشاندہی ہے،کامران سیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ق کے راہنما میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ پنجاب میں امن و امان کی خراب صورتحال بیڈگورننس کی نشاندہی ہے حکومتی رکن اسمبلی انعام اللہ خان نیاز ی کا وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے لٹنا افسوسناک امر ہے جب حکومتی اراکین ڈاکوؤں سے محفوظ نہیں تو عام آدمی کا تو اللہ ہی حافظ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ پنجا ب میں ڈاکو راج قائم ہے سرعام بازاروں میں تاجروں اور راہگیروں کا قتل عام ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہری اپنے گھروں اور بازاروں میں بھی محفوظ نہیں جبکہ پولیس حکومتی عہدیداروں کے پروٹوکول میں مصروف ہے پولیس اہلکاروں کو ان کی اصل ڈیوٹی پر تعینات کیا جائے تاکہ وہ شہریوں کی حفاظت کرسکیں ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں امن و امان کے لیے حکومت موثر اقدامات کرے کیونکہ جان و مال کی حفاظت کی ذمہ داری حکومت وقت پر عائید ہوتی ہے۔انہیں لاوارث ،بے یارومددگار اور ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر نہ چھوڑا جائے۔