پاکستان ، افغانستان اور وسطی ایشیاء کو بذریعہ ریل ملانے کیلئے منصوبہ پرہوم ورک مکمل

پاکستان ، افغانستان اور وسطی ایشیاء کو بذریعہ ریل ملانے کیلئے منصوبہ پرہوم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تاشقند ( مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں ) وسطی ایشیاکو براستہ افغانستان جنوبی ایشیا سے ریلوے لائن کے ذریعے ملانے کیلئے ایک بڑے منصوبے پر اتفاق رائے حاصل کرنے کیلئے پانچ ممالک کا دوروزہ اجلا س ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں شروع ہوگیا ہے جس میں ریلوے لائن کو افغانستان کے راستے پاکستان تک بچھانے کا منصوبہ زیرغورآئے گا۔افغانستان ریلوے اتھارٹی کے ڈائریکٹر میروائس غفوری کے حوالے سے موصولہ میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان ٹیکنیکل ٹیم اس معاملے پر اجلاس کے شرکاء کوتفصیلی بریفنگ دیں گے جس نے افغانستان کے مغربی صوبوں بلخ‘ ہرات اور ہلمند سے گزرکر قندہار کے را ستے پاکستان تک ریلوے لائن بچھانے کیلئے اپنا ہوم ورک مکمل کرلیا ہے۔افغان چیمبر آف کامرس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر توفیق داوری نے کہا اس منصوبے کی تعمیرو تکمیل سے وسطی ایشیا کو جنوبی ایشیا سے ملاکر خطے میں موجود تمام ممالک کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا اورسامان کی ترسیل اور نقل وحمل پر خرچہ بہت کم آئیگا۔ پاک افغان مشترکہ چیمبرآف کامرس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نقیب اللہ صافی نے کہا اگرریلوے لائن کا یہ منصوبہ مکمل ہواتوریلوے کے ذریعے اشیاء کی نقل و حمل میں بہت سے مسائل حل ہوجائیں گے‘ تجارت بڑھ جائے گی اور وقت کی بچت بھی ہوگی۔ یہ منصوبہ پاکستان کے ساتھ ٹرانزٹ کے مسائل حل کرنے میں نہایت مددگارثابت ہوگا۔
ہوم ورک

مزید :

صفحہ اول -