جندول تحصیل کونسل ثمر باغ میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات تیسری مرتبہ خفیہ معاہدہ کی نظر

جندول تحصیل کونسل ثمر باغ میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات تیسری مرتبہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جندول(نمائندہ پاکستان) جندول تحصیل کونسل ثمرباغ میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات تیسری مرتبہ خفیہ معاہدہ کی نظر،پندرہ پولنگ سٹیشنوں میں سے صرف چار پرمجموعی طور پر بائیس مردانہ ووٹ ڈالے گئیں ،گیارہ پولنگ سٹیشنوں پر کوئی ووٹ پول نہ ہو سکاا،کسی بھی پولنگ سٹیشن میں پر کسی بھی پارٹی کا پولنگ ایجنٹ موجود نہیں تھا،قاشوڈل پولنگ سٹیشن پر پولنگ سٹیشن عملہ نے ووٹران کوزبردستی ووٹ ڈالنے سے منع کیا تاہم بعد میں میڈیاں کے مداخلت کے بعد دو افراد نے ووٹ استعمال کیا۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے تحصیل کونسلر سربلند خان کے تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد خالی ہونے والے تحصیل کونسل ثمرباغ کے نشست پر آج تیسری مرتبہ ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوئے مذکورہ نشست پر پہلے بھی دو مرتبہ ضمنی انتخابات ہوئے تھے تاہم خواتین کی جانب سے مناسب ووٹ استعمال نہ کئے جانے کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے انتخابات کے نتائج جاری کرنے سے انکار کر دیا تھا ،مذکورہ نشست پر پہلے بھی سیاسی جماعتوں کی جانب سے معاہدہ کے تحت عوام کو ووٹ ڈالنے سے محروم رکھا گیا اوراس بار ایک مرتبہ پھر تحصیل کونسل انتخابات کو خفیہ معاہدہ کے بھینٹ چڑھایا گیا۔ سیاسی ذرائع کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار حاجی عقیل محمد نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی اس لئے مذکورہ انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی کا کوئی امیدوار موجود نہیں تھا تو دوسری جانب تحریک انصاف کا امیدوار سربلند خان بھی بیرون ملک چلا گیا ہے۔سیاسی جماعتوں کے لوگ مذکورہ الیکشن کی ناکامی کی ذمہ داری الیکشن کمیشن پر ڈال رہے ہیں عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین کے مطابق مذکورہ نشست پر انتخابات نہیں بلکہ ری پولنگ کا عمل دہرایا گیا جو کہ سراسر غلط تھا اس لئے کہ عوامی نیشنل پارٹی کا امیدوار تحریک انصاف میں شامل ہو چکا ہے اس لئے ضروری تھا کہ الیکشن کمیشن دوبارہ کاغزات نامزدگی طلب کر کے انتخابات کراتے مگرانہوں نے ایسا نہیں کیا ۔دوسری جانب کچھ حلقوں نے انتخابات کی ناکامی کو حلقہ اور قومی خزانہ سے نا انصافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ انتخابات کی ناکامی کی وجہ سے ایک طرف قومی خزانہ کو نقصان ہوا تو دوسری جانب تحصیل کونسل میں ثمرباغ کا فنڈ بھی ضائع ہو جائے گا۔غیر سرکاری و غیر ہتمی نتائج کے مطابق تحصیل کونسل ثمرباغ کے نشست پر جماعت اسلامی کو سولہ تحریک انصاف کو چھ اور عوامی نیشنل پارٹی کو صرف ایک ووٹ ملا جو کہ انتخابی نتائج کیلئے کافی نہیں۔