کرسمس خوشیاں بانٹنے کا تہوار،سب کو شریک ہونا چاہیے،اعجاز عالم

کرسمس خوشیاں بانٹنے کا تہوار،سب کو شریک ہونا چاہیے،اعجاز عالم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (لیڈی رپورٹر)صو بائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور پنجاب اعجاز عالم آگسٹین نے کہا ہے کہ کرسمس خوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے اس میں سب کو شریک ہونا چاہیئے اور یہ ایک حقیقت ہے کہ برداشت کے کلچر کو فروغ دے کر ملک و معاشرہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتاہے، ہم سب پر ایک دوسرے کے مذہب و عقیدے کا احترام لازم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اورپی ٹی آئی کی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جنہو ں نے پچھلے سال سرکاری سطح پر کرسمس کی تقریبات کو منایا۔ ان خیالات کااظہار صوبائی وزیر نے سینٹ میری کالج گوجرانوالہ میں کرسمس کا کیک کاٹنے کے بعد منعقدہ تقریب کے شرکاء اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر مذہبی رہنماؤں، جیل سپرنٹنڈنٹ احمد نوید گوندل، ضلعی ممبر کمیٹی برائے انسانی حقوق نعیم بھٹی،سپرنٹنڈنٹ دارلامان، وکلاء برادری، مسیحی برادری، سوشل ویلفیئر آفیسراور مختلف تحصیلوں کے عہدیداران، خواتین و حضرات نے موجود تھے۔صوبائی وزیر نے دوران خطاب کہاکہ حکومت پنجاب صوبہ بھرمیں ماڈل ویلجز بنانے جار رہی ہے اور حکومت پاکستان وفاقی اور صوبائی سطح پر بچوں سے زیادتی اور تشدد کے واقعات کی روک تھام کیلئے قانون سازی بھی کر رہی ہے۔