پبی،نئے ڈی پی او کی آمد پر چاق وچوبند دستے کی سلامی

  پبی،نئے ڈی پی او کی آمد پر چاق وچوبند دستے کی سلامی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پبی(نما ئندہ پاکستان) نوشہرہ کے نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کاشف ذوالفقار کا ڈی پی او آفس آمد پرنوشہرہ پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن سجاد خان، ضلع بھر کے SDPOs اور دیگر پولیس افسران بھی انکے ہمراہ تھے ڈی پی او نوشہرہ نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے۔شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دْعاکی بعد ازاں انہوں نے پولیس سکول آف ایکسپلوسیو ہنڈلنگ نوشہرہ کا مختصر دورہ بھی کیا ڈائریکٹر پولیس سکول آف ایکسپلوسیو ہنڈلنگ ریاض خان نے سکول کے مختلف حصوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔