مینز نیشنل نیٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا
کراچی (یواین پی) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری 24ویں قومی مینز نیشنل نیٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل آج پی ایس بی کوچنگ سنٹر، کراچی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان واپڈا، پاکستان نیوی، پاکستان پولیس، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور پی این ایف ایلیٹ شامل ہیں۔ چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن اور فائنل کا میچ 3 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ جن کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ ٹیکنیکل آفیشلز میں انوار احمد انصاری، یاسر، قرۃ العین، نشا سلطان، کریمہ بانو، یمنہ ملک، ظہور بیگ، عدنان غوری، نزاکت خان، فاطمہ انصاری، اقرا شفیق، اریشہ، عائرہ اور حورالعین شامل ہیں۔