لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت فریقین سے جواب طلب
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت فریقین سے 15جنوری تک جواب طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس شجاعت علی خان نے سابق میئر مبشر جاوید کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں آئین کے برعکس ترامیم کی گئیں،مالی اور انتظامی اختیارات انتظامی افسران کو دے دیئے گئے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم کالعدم قرار دے ،عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت فریقین سے 15جنوری کو جواب طلب کرلیا۔