نرگس فخری کی بہن نے اپنے بوائے فرینڈ اور اس کی خاتون دوست کے گھر کو آگ لگا دی، دونوں ہلاک

نرگس فخری کی بہن نے اپنے بوائے فرینڈ اور اس کی خاتون دوست کے گھر کو آگ لگا ...
نرگس فخری کی بہن نے اپنے بوائے فرینڈ اور اس کی خاتون دوست کے گھر کو آگ لگا دی، دونوں ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی وڈ فلم ’راک اسٹار ‘میں رنبیر کپور کے ساتھ مرکزی کردار میں دکھائی دینے والی اداکارہ نرگس فخری کی بہن کو پولیس نے دوہرے قتل کے جرم میں گرفتار کرلیا ہے۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 2 دسمبر کی صبح نیویارک میں پیش آیا جب 43 سالہ عالیہ فخری 2 منزلہ گیراج کے باہر پہنچیں اور زور زور سے چیخی چلائیں کہ 'آج تم سب کا آخری دن ہے، تم سب مرو گے'۔

اس دوران پڑوسی شور شرابا سن کر گھروں سے باہر نکلے تو انہوں نے دیکھا کہ گھر بری طرح آگ کی لپیٹ میں تھا۔رپورٹس کے مطابق عالیہ کا سابق بوائے فرینڈ 35 سالہ جیکب اور اس کی 33 سالہ خاتون دوست ایٹین اوپر والی منزل میں سورہے تھے، آگ بجھانے کے بعد دونوں کی لاشوں کو باہر نکال لیا گیا، دونوں کی موت گھر میں دھواں بھر جانے اور جھلسنے سے ہوئی۔

اداکارہ کی بہن عالیہ فخری کو پولیس نے گرفتار کرلیا اور ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب نرگس فخری کا تاحال اس واقعہ پر کسی قسم کا ردعمل نہیں آیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق نرگس اور عالیہ کی والدہ نے یہ ماننے سے انکار کردیا ہے کہ ان کی بیٹی اس نوعیت کا جرم کرسکتی ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق مرنے والے جیکب کی ماں نے اپنے بیان میں بتایا کہ عالیہ جیکب سے دوبارہ اپنے تعلقات بحال کرنا چاہتی تھی لیکن جیکب اس کے لیے رضامند نہیں تھا۔جیکب کی والدہ کے مطابق ان کا بیٹا اب  ایٹین کے ساتھ تھا اور وہ دونوں خوش تھے، عالیہ نے یہ انتہائی قدم جلن اور حسد میں اٹھایا۔

مزید :

تفریح -