آزادکشمیر سپریم کورٹ نے حکومت کا متنازع صدارتی آرڈیننس معطل کردیا
مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزادکشمیر سپریم کورٹ نے حکومت کا متنازع صدارتی آرڈیننس معطل کردیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق فل کورٹ نے ابتدائی سماعت کے معطلی کا حکم جاری کیا۔
یاد رہے کہ صدارتی آرڈیننس کے تحت احتجاج، جلسے سے پہلے ڈی سی سے ایک ہفتہ قبل اجازت لینا ضروری تھا،آرڈیننس کے تحت کسی غیررجسٹر جماعت یا تنظیم کو احتجاج کیلئے درخواست کا حق نہیں تھا،آزادکشمیر کی تمام بار اور سیاسی جماعتوں نے آرڈیننس مسترد کردیاتھا۔