پناہ گزینوں کی احتجاج میں شرکت،افغان سفارتخانے کا جواب آ گیا

پناہ گزینوں کی احتجاج میں شرکت،افغان سفارتخانے کا جواب آ گیا
پناہ گزینوں کی احتجاج میں شرکت،افغان سفارتخانے کا جواب آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)افغان  پناہ گزینوں کی احتجاج  میں شرکت کے حوالے سے افغان سفارتخانے کا جواب بھی  آ گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں افغانستان کے سفارتخانےنے ایسی خبروں کو حقیقت کے منافی قرار دیا ہے کہ پاکستان میں مقیم افغان پناہ گزین سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں .

"جنگ " کے مطابق گذشتہ روزسفارتخانے سے جاری بیان میں افغان شہریوں کے پاکستانی سیاست میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا افغان پناہ گزینوں کیخلاف ایسے الزامات سے کابل اور اسلام آباد میں بداعتمادی میں مزید اضافہ ہوگا،ایسا ماحول پیدا کرنے سے گریز کیا جائے ۔