50 جنگی جہازوں، 8 جدید آبدوزوں نے بھارت کی نیندیں حرام کردیں

50 جنگی جہازوں، 8 جدید آبدوزوں نے بھارت کی نیندیں حرام کردیں
50 جنگی جہازوں، 8 جدید آبدوزوں نے بھارت کی نیندیں حرام کردیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک بحریہ کی حربی صلاحیتوں میں اضافہ کے باعث بھارتی نیوی شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئی۔
50 پاکستانی جنگی جہازوں اور 8 نئی جدید آبدوزوں کی پاک بحریہ میں شمولیت سے ازلی دشمن کی نیندیں حرام ہوگئیں، بھارتی نیول چیف ایڈمرل دنیش تریپاٹھی پریس کانفرنس میں پاک بحریہ کی صلاحیتوں کی گردان کرتے رہے۔
بھارتی نیول چیف نے کہا کہ پاک بحریہ کی حیران کن ترقی اور چین کے تعاون سے کئی جنگی جہازوں کی تعمیر سے آگاہ ہیں، بنگلہ دیش سے پاکستان کے بہتر ہوتے تعلقات پر بھی بھارتی دفاعی ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔