سرکاری ملازمین کو پلاٹ دینے کیلئےپلان طلب

سرکاری ملازمین کو پلاٹ دینے کیلئےپلان طلب
سرکاری ملازمین کو پلاٹ دینے کیلئےپلان طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 20واں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چوبرجی گارڈن میں سرکاری ملازمین کے لیے3 سہ منزلہ ٹاور بنانے کی منظوری دی گئی-وزیراعلی مریم نواز نے سرکاری ملازمین کو پلاٹ دینے او رگھر کے لیے قرض دینے کا پلان طلب کرلیا -

اجلاس میں پنجاب کے سرکاری سکولوں میں سپوکن انگلش او رریڈنگ آورزکے لیے فاؤنڈیشنل لرننگ پالیسی پنجاب 2024کی منظوری دی-پنجاب کے ہرڈسٹرکٹ میں ماڈل بازار قائم کرنے کے پراجیکٹ کے لیے کابینہ نے ابتدائی طورپر 2ارب 58کروڑ کی منظوری دے دی -اجلاس میں وزیراعلی پنجاب ٹرانسپلانٹ پروگرام کے لیے اڑھائی ارب روپے کی منظوری دی گئی-پنجاب بھر میں لیور،کڈنی، بون میرو اور دیگر ٹرانسپلانٹ کیے جائیں گے -پنجاب کی طرف سے گلگت  بلتستان کو ایم آر آئی او رکیتھ لیب کی فراہمی کی منظوری دی گئی- ٹورازم انٹرن شپ پروگرام کی لانچنگ اورپنجاب کے نرسنگ کالجزمیں ایوننگ کلاسز کے اجراء کی منظوری دی-پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی 276ٹیکنیکل اسامیو ں پر بھرتی کی منظوری دے دی-اجلاس میں کابینہ نے پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کے پرانے اور فرسودہ آلات تبدیل کرنے کی منظوری دے دی -42 سال بعد بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیوی میں 464 خالی اسامیو ں پر بھرتیو ں کی منظوری دی گئی-