سندھ حکومت مقامی سطح پر گیس فراہم کرنے میں ناکام،عمران اسماعیل

سندھ حکومت مقامی سطح پر گیس فراہم کرنے میں ناکام،عمران اسماعیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے سندھ کا دورہ کرینگے جس میں وہ صوبے کیلئے بڑے پیکیج کا اعلان کرینگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے سندھ کا دورہ کرینگے جس میں وہ سب سے پہلے گھوٹکی اور بدین جائینگے اور اس کے بعد تھرپارکر ، جیکب آباد ، حیدر آباد اور کراچی بھی آئینگے اور اپنے اس دورے کے دوران وہ صوبے میں بڑے پیکیج کا بھی اعلان کرینگے ۔ عمران اسماعیل نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے تین بڑے ہسپتال وفاق کی پراپرٹی ہیں جو کہ وفاق نے سندھ کے حوالے کئے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ گھوٹکی سے بڑی مقدار میں گیس نکلتی ہے لیکن رائلٹی کی مد میں اربوں روپے بٹورے تو جاتے ہیں مگر وہاں کے لوگوں کو سندھ حکومت گیس فراہم نہیں کرتی۔

مزید :

صفحہ آخر -