نئی ڈرامہ سیریل ’’اے دل تو بتا‘‘کامیابی کے ساتھ آن ائیر

نئی ڈرامہ سیریل ’’اے دل تو بتا‘‘کامیابی کے ساتھ آن ائیر
نئی ڈرامہ سیریل ’’اے دل تو بتا‘‘کامیابی کے ساتھ آن ائیر

  


لاہور ( فلم رپورٹر) ناظرین کو ڈراموں کے ذریعے اپنے سحر میں گرفتار رکھنے والی سیونتھ سکائی انٹرٹینمنٹ کی نئی ڈرامہ سیریل’’اے دل تو بتا‘‘کامیابی کے ساتھ آن ائیر ہے۔یہ ڈرامہ سیریل پیر سے جمعہ شام ساڑھے سات بجے نشر کی جاتی ہے۔ ڈرامے کی کہانی ہما حنا نفیس نے تحریر کی ہے جبکہ ہدایات علی اکبر نے دی ہیں، اس ڈرامے کو ناظرین کے لئے پروڈیوسرز کی معروف جوڑی عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی نے پیش کیا ہے۔ ڈرامے کی کہانی ، محبت، جذبات اور غلط فہمیوں جیسے عناصرپر مشتمل ہے، جس کا سامنا زندگی میں ایک کے بعد دوسرے موڑ کی صورت میں کرنا پڑتا ہے۔ ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں فاطمہ آفندی، بلال قریشی، عروبہ مرزا، اور علی انصاری کے ساتھ دیگر کاسٹ میں صبیحہ ہاشمی، حمیرہ بانو، بینا چوہدری، تنویر جمال، شازیہ قیصر ، ٹیپو شریف، اور ماریہ خان شامل ہیں۔

مزید : کلچر


loading...