ونڈیز کے انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں 6وکٹوں پر 272رنز ، 85رنز کی برتری حاصل

ونڈیز کے انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں 6وکٹوں پر 272رنز ، 85رنز کی برتری حاصل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نارتھ ساؤنڈ(اے پی پی) ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز بنا کر 85 رنز کی برتری حاصل کر لی، کریگ بریتھویٹ 49 کیمپبل 47 رنز بنا کر نمایاں رہے، سٹورٹ براڈ نے 3 اور معین علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا نارتھ ساؤنڈ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ویسٹ انڈین ٹیم نے 30 رنز بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر پہلی ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو کریگ بریتھویٹ 11 اور کیمپبل 16 رنز پر کھیل رہے تھے، دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز سے دن کا آغاز کیا تاہم 70 کے سکور پر بین سٹوکس نے کیمپبل کو آؤٹ کر کے ٹیم کو پہلی کامیابی دلائی، انہوں نے 47 رنز بنائے، 133 کے سکور پر معین علی نے بریتھویٹ کو آؤٹ کر کے ٹیم کو اہم کامیابی دلائی، انہوں نے 49 رنز بنائے، شائی ہوپ 44 رنز بنانے کے بعد براڈ کی گیند کا نشانہ بنے، اسی اوور میں براڈ نے روسٹن چیس کو بولڈ کر کے انہیں پویلین کی راہ دکھائی، وہ 4 رنز بنا سکے، شمرون ہٹمائر 21 رنز بنانے کے بعد معین علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، 236 کے سکور پر کالی آندھی کی چھٹی وکٹ گری جب شین ڈورچ 31 رنز بنا کر براڈ کا شکار بنے، اس کے بعد ڈیرن براوو اور کپتان جیسن ہولڈر نے مزید کوئی نقصان نہ ہونے دیا، اسطرح دوسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 6 وکٹوں پر 272 رنز بنا کر 85 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی، براوو 33 اور ہولڈر 19 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، براڈ نے 3، معین علی نے 2 اور بین سٹوکس نے ایک وکٹ لی۔ ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز بنا کر 85 رنز کی برتری حاصل کر لی، کریگ بریتھویٹ 49 کیمپبل 47 رنز بنا کر نمایاں رہے، سٹورٹ براڈ نے 3 اور معین علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔