رائیونڈ ماڈل بازار میں 33سٹالوں کی قرعہ اندازی معطل

  رائیونڈ ماڈل بازار میں 33سٹالوں کی قرعہ اندازی معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان) اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ عدنان رشید نے ماڈل بازار میں نئے بننے والے 33سٹالوں کی قرعہ اندازی مختلف شکایات کی بنیاد پر انکوائری ہونے تک معطل کردی،انہوں نے کہا کہ ماڈل بازار میں سٹالوں کی تقسیم سمیت دیگر کئی معاملات میں کرپشن ہونے کی اطلاعات مل رہی ہیں وہ ان شکایات پر صورتحال کا جائزہ لیکر سٹال غیر سیاسی بنیادوں پر مستحق افراد کو مہیا کرنے کا لائحہ عمل تشکیل دے رہے ہیں،اور نئی قرعہ اندازی میں اس بات کا خاص خیال رکھا جائے گا کہ اس میں صرف اور صرف مستحق افراد کو ہی شامل کیا جائے،انہوں نے کہا کہ رائے ونڈ میں تجاوزات،ملاوٹ خوری،گراں فروشی کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر شروع ہے۔


،عوام کو ریلیف پہنچانا ان کی اولین ذمہ داری ہے،کسی کو بھی انصاف کے تقاضوں کے خلاف کام نہیں کرنے دیں گے۔