محکمہ ایکسائز: پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر  کمشنر ملتان‘ ایم ڈی اے حکام کو تحریری مراسلہ

  محکمہ ایکسائز: پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر  کمشنر ملتان‘ ایم ڈی اے حکام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  ملتان (نیوز  رپورٹر)ڈائریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ملتان عبداللہ خان جلبانی نے محکمہ ایم ڈی اے (بقیہ نمبر15صفحہ 6پر)
کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر کمشنر ملتان ڈویژن, ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ملتان کو تحریری مراسلہ جاری کردیا ہے ڈائریکٹر ایکسائز نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کمرشل پراپرٹیز کے ذمہ واجب الادا ٹیکس کی ادائیگی کررہی ہیں لیکن ایم ڈی اے حکام پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی میں گذشتہ 10 سال سے لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں جبکہ ایل ڈی اے نے اپنی پراپرٹیز پر واجب الادا ٹیکس کی مد میں 57 لاکھ 11 ہزار 926 روپے کی ادائیگی رواں مالی سال کے 8 ویں مہینے اگست میں ہی کردی تھی.اسی طرح پورے پنجاب میں پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگیاں ہو رہی ہیں.ملتان میں ایم ڈی اے ڈویلپمنٹ اتھارٹی زکریا شاپنگ سنٹر سمیت ایم ڈی اے کی دیگر پراپرٹیز پر ٹیکس کی مد میں 80 لاکھ روپے واجب الادا ہیں کمشنر ملتان ڈویژن اور ڈی جی ایم ڈی اے کو لیٹر جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر ایک ہفتے کے اندر پراپرٹی ٹیکس ادا نہیں کیا گیا تو ایم ڈی اے کی تمام پراپرٹیز کو سیل کر دیا جائے گا ڈائریکٹر ایکسائز کے مطابق کمشنر اور ڈی جی اہم ڈی اے کو لیٹر جاری کر دیا ہے لیٹر کی کاپی ایل ڈی اے کی جانب سے جمع کرائے گئے ٹیکس کی رسید کی کاپی اور پراپرٹی ٹیکس کی تفصیل ساتھ لف کردی ہے۔
مراسلہ