پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی 20 سیریز کیلئے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی 20 سیریز کیلئے سیکیورٹی انتظامات کو ...
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی 20 سیریز کیلئے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کیلئے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے اور مہمان ٹیم کمرشل فلائٹ سے آج علامہ اقبال ائیرپورٹ پر پہنچے گی۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی 20 سیریز کیلئے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے اجلاس ہوا جس میں اعلیٰ سیکیورٹی حکام اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمرشل فلائٹ کے ذریعے لاہور پہنچنے والی مہمان ٹیم کو مال روڈ پر واقع ہوٹل میں پہنچایا جائے گا اور ان کی کوویڈ ٹیسٹنگ کی جائے گی۔ 
دونوں ٹیموں کو کوویڈ 19 پروٹوکولز اورسخت سیکیورٹی میں ہوٹل سے قذافی سٹیڈیم ٹریننگ اور میچز کیلئے لایا لے جایا جائے گا۔ پلان کے مطابق پانچ فروری سے پاکستان اورجنوبی افریقہ کے کھلاڑی مختلف اوقات میں ٹریننگ کرسکیں گے، چار فروری سے قذافی سٹیڈیم کے ارد گرد موجود ریسٹورنٹ اور دکانوں کو بند کر دیا جائے گا، پاکستانی کھلاڑی بھی کل سے بائیو ببل کا حصہ بن جائیں گے۔
ابوظہبی ٹی 10 لیگ کھیلنے والے آصف علی کو ان کی ٹیم نے ریلیز  کر دیا ہے، وہ بھی کل لاہورپہنچ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 11 فروری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 13 اور تیسرا میچ 14 فروری کو ہو گا۔ 

مزید :

کھیل -