امریکہ میں زندہ شخص کو مردہ سمجھ کر باڈی بیگ میں بند کر دیا گیا، آخری رسومات کے دوران مدد کے لیے پکارنے پر سب دم بخود رہ گئے

امریکہ میں زندہ شخص کو مردہ سمجھ کر باڈی بیگ میں بند کر دیا گیا، آخری رسومات ...
امریکہ میں زندہ شخص کو مردہ سمجھ کر باڈی بیگ میں بند کر دیا گیا، آخری رسومات کے دوران مدد کے لیے پکارنے پر سب دم بخود رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک زندہ شخص کو باڈی بیگ میں بند کرکے آخری رسومات کے لیے بھجوانے والے کیئر ہوم کو 10ہزار ڈالر جرمانہ کر دیا گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست آئیوا کا ہے جہاں کیئر ہوم نے زندہ شخص کو مردہ سمجھ کر باڈی بیگ میں بند کر دیا اور اس کی لاش ’چتا‘ جلانے کے لیے بھجوا دی۔
فیونرل ہوم میں ورکرز باڈی بیگ کے اندر سے آواز آتی سن کر دم بخود رہ گئے۔ اندر موجود شخص دم گھنٹے کی شکایت کر رہا تھا اور ہوا کی بھیک مانگ رہا تھا۔فیونرل ہوم کے ورکرز نے باڈی بیگ کھولا تو اندر زندہ آدمی موجود تھا۔اس شخص کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2دن بعد اس کی حقیقت میں موت ہو گئی۔حکام کی طرف سے کیئر ہوم کے خلاف تحقیقات شروع کی گئی اور غفلت کا مرتکب قرار پانے پر اسے 10ہزار ڈالر جرمانہ کر دیا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -