مشہد میں سعودی قونصلیٹ نذر آتش ‘ ایرانی سفیر کو سعودی عرب چھوڑنے کا حکم
ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے مشہد میں سعودی قونصلیٹ نذر آتش کئے جانے کے واقعہ پر ایرانی سفیر کو 24گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں شیعہ عالم دین کا سر قلم کئے جانے پر ایران میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی جس پر اس کے مختلف شہروں میں پرتشدد مظاہرے شروع ہو گئے ۔ ایران میں مظاہرین نے مشہد میں سعودی قونصلیٹ کو آگ لگا دی جبکہ عملے کو بچا لیا گیا ۔اس موقع پر پولیس نے مظاہرین کو کنٹرول کیا اور ان کو منتشر کرنے کیلئے پانی کا استعمال کیا۔عرب ٹی وی نے بتایا ہے کہ ایرانی شہر میں سعودی قونصلیٹ نذر آتش کئے جانے کے واقعہ پر احتجاج سعودی عرب نے ایرانی سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے ۔